بابری مسجد کی زمین5 سوسال سے مسلمانوں کی تسلیم شدہ ملکیت ہے،اعتزا زاحسن
پچھلے 100سال میں بھی بھارتی سپریم کورٹ نے ہفتے کوکوئی فیصلہ نہیں سنایا ہوگا، لیکن بھارتی سپریم کورٹ پر دھبہ ہے،کہ چھٹی کے روز ہفتے کو بابری مسجد پراپرٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔سینئر قانون دان اعتزاز احسن کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 نومبر 2019 17:26
(جاری ہے)
اب بابرنے 1526 سے 1530ء تک حکومت کی ، تب سے ایک تسلسل کے ساتھ یہ پراپرٹی مسلمانوں کی ملکیت میں رہی ہے، یہ بھی تسلیم شدہ ہے کہ یہ پراپرٹی مسلمانوں کے پاس تھی۔
بابری مسجد کی پراپرٹی کیس کے بحث کے آغاز میں بات کی جاتی ہے کہ یہ مسجد بابر نے بنائی تھی۔ اگر پونے پانچ سوسال سے یہ ایک تسلیم شدہ پراپرٹی ہے توپھر کسی بھی صورت اس کا قبضہ ہندوؤں کو نہیں دیا جاسکتا۔ اگر مندر کی کوئی بنیاد نکل بھی آئے پھر بھی یہ زمین نہیں دی جاسکتی تھی، یہ تومسلمانوں نے کوئی چھپ چھپا کر قبضہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سپریم کورٹ پردھبہ ہے کہ انہوں نے کیس کا فیصلہ ہفتے کو سنایا ہے ، کیونکہ وہاں عدالتیں ہفتے کو کام نہیں کرتیں۔اس طرح پچھلے 100سال میں بھارتی سپریم کورٹ نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان کرتارپورکا افتتاح کررہا ہے۔اگر یہ بابری مسجد کا فیصلہ نہ آیا ہوتا تو ساری دنیا میں کرتارپور کی تقریب بڑی ہونی تھی، لیکن آج انہوں نے فیصلہ سنا دیا کہ تاکہ دنیا کا دھیان اس طرف نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس نظرثانی اپیل دائرکرنے کی آپشن ہے، اپیل میں کرتارپورکو بھی جوڑا جانا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.