وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں آنے والے معزز یاتریوں کا خیرمقدم ،

سکھ رہنما پاکستان کی طرف سے کیے گئے مثالی خیر مقدم پر آبدیدہ ہوگئے

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:42

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں ..
کرتارپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو کرتارپور زیروپوائنٹ پر کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں آنے والے معزز یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ نے سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب پرکاش سنگھ بادل کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اس تقریب میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔

وزیر خارجہ نے نجوت سنگھ سدھو کو بھی ریسیو کیا جبکہ نجوت سنگھ سدھو فرت جذبات میں وزیر خارجہ سے بغلگیر ہو گئے۔

(جاری ہے)

سکھ رہنما پاکستان کی طرف سے کیے گئے مثالی خیر مقدم پر آبدیدہ ہوگئے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت سے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو کرتارپور راہداری کے مختلف حصوں کی تعمیر کے حوالے سے بنائی گئی تعارفی ڈاکومنٹری دکھانے کا اہتمام کیا۔

ان مہمانوں میں سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرکاش سنگھ بادل، سنی دیول، نجوت سنگھ سدھو سمیت سابق بھارتی ممبران پارلیمنٹ شامل تھے۔مہمانوں نے دربار کرتارپور کی توسیع اور تعمیر کو احسن طریقے سے انتہائی کم وقت میں مکمل کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔