Live Updates

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے میوہسپتال میں نئے مہمان خانہ کاافتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خدمت خلق کررہے ہیں، اللہ پاک کی رضاکی خاطرنیکی کبھی ضائع نہیں ہوتی‘یاسمین راشد نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی، ڈسچارج کے وقت ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد چھبیس ہزارتھی‘صوبائی وزیر

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:52

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے میوہسپتال میں نئے مہمان خانہ کاافتتاح ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے میوہسپتال میں نئے مہمان خانہ کاافتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،جسٹس(ر) ناصرہ جاوید ، فاطمہ غزل، فرینڈزآف میو، سینیئرپروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسز، مخیرحضرات ودیگرافسران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل اورپروفیسرڈاکٹراسداسلم خان نے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکوپھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکاافتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان خانہ مریضوں کے لواحقین کیلئے رہائش کی بڑی سہولت ہے۔ ہسپتال کے باقی منصوبوں کی تعمیرماسٹرپلان کے مطابق ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

تمام مخیرحضرات کے تعاون کے بہت مشکورہیں۔ مہمان خانہ پردوکروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے زائدکی رقم خرچ ہوئی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خدمت خلق کررہے ہیں۔ اللہ پاک کی رضاکی خاطرنیکی کبھی ضائع نہیں ہوتی۔ مریضوں کے لواحقین کیلئے بہترین رہائش کی سہولت دینے پرانتظامیہ کوشاباش اورمخیرحضرات کاشکریہ اداکرتی ہوں۔

مہمان خانہ میں تین سوپچاس سے زائدافرادکیلئے بیک وقت رہائش کی سہولت دستیاب ہے۔ مہمان خانہ کے سامنے بہترین پارک میں تازہ آب وہواکیلئے خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں۔ وزیرصحت پنجاب کی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ڈاکٹرزنے نوازشریف کابہت خیال رکھا۔ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔ ڈسچارج کے وقت نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد چھبیس ہزارتھی۔

کرتارپورراہداری کھولنا وزیراعظم عمران خان کاتاریخی اقدام ہے۔ جس طرح ہم سکھوں کی عبادت گاہوں کااحترام کرتے ہیں اسی طرح بھارت کوبھی مسلمانوں کے جذبات مجروح نہیں کرنے چاہئیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ ہڑتال کے باوجود مریضوں کوسہولت دینے کیلئے انتظامیہ کوشاباش دیتی ہوں۔ وزیرصحت نے مہمان خانہ کی تعمیرمیں نمایاں کارکردگی پرمختلف افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

جسٹس(ر) نا صرہ جاوید نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کے صدقے میںخدمت خلق کاجذبہ بہت بڑا ہی-اللہ پاک ہمیںخدمت خلق کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائی-وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن کے مطابق مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

خدمت خلق کاصدقہ جاریہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔سی ای اومیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرصحت پنجاب کامہمان خانہ کاافتتاح کرنے پرشکریہ اداکرتاہوں۔ہم مہمان خانہ کی تعمیرمیں فرینڈزآف میوکے تعاون کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ مہمان خانہ سے مریضوں کے سینکڑوں لواحقین کوباعزت رہائش کی سہولت میسرآئی گی۔میوہسپتال لاہورروزانہ ہزاروں مریضوں کومفت اوربہترین طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات