انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کامیٹرک کے ضمنی امتحان2019 کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 9 نومبر 2019 22:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(پی بی سی سی) کی طرف سے مقررہ شیڈول کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحان2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹرغلام دستگیرکے مطابق10306امیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 9786 امیدواران شامل امتحان ہوئے ان میں سی3624امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 37.

(جاری ہے)

04رہا6120امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ295امیدواران غیر حاضر رہے مذکورہ امتحان میں 3340طالبات اور 6966 طلباء شامل امتحان ہوئے بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق شامل امتحان ہونے والے تمام امیدواران کو اُن کے نتائج اُن کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے موبائل نمبرز پر بذریعہ ایس ایم ایس بھجوادیئے گئے ہیں نیز نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیںطلبا و طالبات اپنانتیجہ 800296پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں رزلٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا میٹرک برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :