
زہریلی ہوا سے بچانے کے لیے بھارت میں بھگوانوں کو بھی ماسک پہنا دئیے گئے
امین اکبر
ہفتہ 9 نومبر 2019
23:53

دیوالی کے بعد بھارت میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے لوک سبھا کے حلقہ انتخاب وارانسی بھی اس فضائی آلودگی سے محفوظ نہیں۔
شہر میں ہوا کی کوالٹی دن بدن خراب ہونے پر اندرون شہر میں موجود ایک مندر کے پجاریوں نے مندر میں موجود بتوں کے منہ حفاظتی ماسک سے ڈھک دئیے ہیں۔
پجاریوں نے سگرا کے مشہور شیو-پاروتی مندر میں بھگوان شیو، دیوی درگا، دیوی کالی اور سائیں بابا کے بتوں کے منہ کو ماسک سے ڈھک دیا ہے۔
مندر کے پجاری ہریش مشرا نے بتایا کہ وہ اپنے پتھر کے خداؤں کو زندہ دیوتا سمجھتے ہیں اور انہیں راحت اور آرام پہنچانے کے لیے گرمیوں میں ان پر صندل کی لکڑی کا پیسٹ ملتے ہیں تاکہ یہ ٹھنڈے رہیں اور سردیوں میں ان پر اونی کپڑے ڈھانپتے ہیں، اسی طرح انہوں نے آلودگی سے بچانے کے لیے ان کے منہ پر ماسک لگائے ہیں۔
(جاری ہے)
ہریش مشرا کا کہنا ہے کہ کالی دیوی کے منہ پر ماسک لگانا مشکل ہو سکتا ہے، کیونکہ اس غصے کی دیوی کی زبان باہر نکلی ہوئی ہے، ایسے میں انہوں نے کالی دیوی کے منہ پر ماسک نہیں لگایا۔
ہریش مشرا نے بتایا کہ اپنے بھگوانوں کے منہ پر ماسک دیکھ کر یہاں آنے والے بہت سے لوگوں نے بھی ماسک پہننا شروع کر دیا ہے۔
ہریش مشرا کا کہنا ہے کہ شہر میں ہر شخص انفرادی طور پر اس مسئلے کو بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں ہر طرف سموگ ہے لیکن میونسپل کے ورکر اس حوالے سے کچھ کام کرنے کی بجائے کچرے کو جلا رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ جب تک لوگ مجموعی طور پراپنی عادات تبدیل نہیں کریں گے، صورتحال کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.