کسٹم حکام کو عجیب انداز سے چلنے والی عورت کے جوتوں سے دو کلوگرام سونا مل گیا
امین اکبر
اتوار 10 نومبر 2019
23:50
روسی کسٹم حکام نے چینی سرحد پر ایک عورت کو حراست میں لیا ہے۔ کسٹم کو عجیب انداز سے چلنے والی اس عورت کے جوتوں سے 2 کلوگرام سونا ملا ہے۔
کسٹم حکام نے مشرقی سائیبریا کی سرحدی پوسٹ پر ایک روسی خاتون کو حراست میں لیا ہے۔ علاقائی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان مرینا بوئیکو نے بتایا کہ یہ خاتون عجیب انداز سے چل رہی تھیں اور چلتے ہوئے کافی پریشان تھیں۔
ترجمان نے بتایا نوجوان خاتون نے غیر فطری طور پر ایک پاؤں دوسرے کے آگے رکھا ہوا تھا۔خاتون کی تلاشی لینے پر اُن کے جوتوں سے سونے کے 8 ٹکڑے ملے۔ ان ٹکڑوں کا مجموعی وزن 1.9 کلوگرام (4.2 پاؤنڈز) ہے۔ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے سونے کے ٹکڑوں کو ڈکٹ ٹیپ سے اپنے جوتوں کی تلوں میں چپکایا ہوا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 24 لاکھ روپے یا 79 ہزار ڈالر ہے۔
(جاری ہے)
حکام نے اس کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ چینی شہریوں کی درخواست پر اس سونے کو سمگل کر رہی تھیں۔
میرینا کا کہنا ہے کہ اس سال کے شروع سے اب تک بہت سے روسی شہری چین میں سونا سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جا چکے ہیں۔
اگست میں ایک روسی خاتون کو سونے کے 10 ٹکڑوں کے ساتھ گرفتارکیا گیا تھا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.