کوئی طالب علم پرندے کو کھانا نہ کھلائے۔ کالج انتظامیہ کی طلباء سے انوکھی درخواست

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 10 نومبر 2019 23:50

کوئی طالب علم پرندے کو کھانا نہ کھلائے۔ کالج انتظامیہ کی طلباء سے انوکھی ..

میسا چوسٹس کے ہاورڈ لاء سکول کی انتظامیہ نے طلباء کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ لائبریری میں اڑنے والے پرندے کو نہ تو کھانا کھلائیں اور نہ ہی پانی پلائیں۔
ہاورڈ لاء سکول لائبریری آنے والے طلباء  نے لائبریری میں ایک چھوٹے پرندے کے دیکھے جانے کی رپورٹ کی تو  انتظامیہ نے کہا ہے کہ  وہ اس پرندے کو پکڑ کر باہر چھوڑ دیں گے۔
لائبریری کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، جوسیلین  کینیڈی، نے طلباء کو ایک پیغام بھیجا اور طلباء سے پرندے کو کھانا دینا اور پانی پلانا  بند کرنے کا کہا۔

انہوں نے لکھا ”میں یہ درخوست لکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی، لیکن  یہاں کہنا پڑ رہا ہے کہ  مہربانی فرما کر  لائبریری میں موجود پرندے کو خوراک نہ دیں۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ  بغیر خوراک کے ایک یا دو دن رہنے سے پرندے کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ایک بار پرندہ خود سے تھک گیا تو  ہم محفوظ طریقے سے اس کی مدد کرنے کے قابل ہونگے اور اسے باہر منتقل کر دیں گے“۔


آرکنساس یونیورسٹی  کے ڈین بی۔ ایلس  لائبریری نے بتایا کہ  اس ہفتے اُن کی لائبریری میں بھی جنگلی حیات کا مسئلہ رہا۔ بارش سے بچنے کے لیے کچھ راکون(شمالی امریکا کا پاؤں کے بل چلنے والا گوشت خور ممالیہ) بارش سے بچنے کے لیے  عمارت میں گھس گئے۔ ایک طالب علم نے ان کی تصویر بنائی، جس میں ایک راکون کو کتابوں کی الماری کے ساتھ کھڑے دکھایا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  مرمت کرنے والے عملے نے راکون کو پکڑ کر عمارت سے باہر چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :