سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا، بھکر میں تھل یونیورسٹی بنائی جائے گی

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد کا بیان

منگل 12 نومبر 2019 14:16

سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا، بھکر میں تھل یونیورسٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی 30 ارب مختص کردیئے ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے پہلے ’’ایکسیسیبیلیٹی ایکسپو‘‘کا انعقاد جس میں پاکستانی پلیٹ فارم پہلے 10 میں شامل، بھکر میں تھل یونیورسٹی بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی، حکومت کا ٹیکسی سروسز کو ٹیکس کے دائرے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق 9 سال کے وقفے کے بعد پشاور میں 33ویں قومی کھیلوں کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 257 ارب روپے جاری کردیئے۔ احمد جواد نے کہاکہ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلا سیلف چیک ان کیاسک متعارف کروا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت نے 200 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت کا 250 ارب روپے اضافی مختص کرنے کا فیصلہ جو آئندہ چند ہفتوں میں مہنگائی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ احمد جواد نے کہا کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی 30 ارب مختص کردیئے۔ ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود سے مانسہرہ تک کے حصے کا افتتاح 15 نومبر کو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 برس میں پہلی مرتبہ بنگلہ دیش پاکستان سے پیاز منگوائے گا۔ پاکستان کی شرح نمو 3.3% کے طے شدہ ہدف سے تجاوز کرنے کے قوی امکانات روشن ہیں۔ پنجاب حکومت کا پہلی مرتبہ اجزاء کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے گھی کے نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ۔ احمد جواد نے کہا کہ 36,500 پوائنٹس سے تجاوز کرتے ہوئے سٹاک مارکیٹ انڈیکس 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔