ایک ماہ میں آزادی مارچ کا نتیجہ آ جائے گا: حامد میر

دعا کریں نتیجہ ایسا ہو کہ سب خیر خیریت رہے کہیں رونا دھونا اور سینہ کوبی شروع نہ ہو جائے: سینئیر صحافی کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 نومبر 2019 22:12

ایک ماہ میں آزادی مارچ کا نتیجہ آ جائے گا: حامد میر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر2019ء) سینئیر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایک ماہ میں آزادی مارچ کا نتیجہ آ جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’آپ بھی یہیں ہیں میں بھی یہیں ہوں ایک ماہ میں آزادی مارچ کا نتیجہ آ جائے گا۔ دعا کریں نتیجہ ایسا ہو کہ ہم سب مسکرائیں اور خیر خیریت رہے کہیں رونا دھونا اور سینہ کوبی شروع نہ ہو جائے۔

 
 
دوسری جانب جمیعت علماء اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے پلان بی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پلان بی کا اعلان کرتا ہوں،جو لوگ گھروں میں ہیں وہ پلان بی کیلئے گھروں سے نکلیں،کل اگلے لائحہ عمل کابتاؤں گا،آزادی مارچ پلان اے ہے دھرنا جاری رہے گا۔انہوں نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی الیکشن کو جعلی اور دھاندلی زدہ کہنے کو تیار نہیں تھا لیکن کارکنان نے 10روز کی بیٹھک سے بڑے مقاصد حاصل کرلیے۔

(جاری ہے)

لوگ سمجھ رہے تھے کہ دھاندلی بڑی منظم اور منصوبہ بندی کے ساتھ ہوئی، لیکن اس کے نتائج کو تسلیم کرنا پڑے گا۔اور اس حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ لیکن ہمارے کارکنو ں کی جرات نے حکومت کا گھمنڈ توڑ دیا ہے۔ہم نے کہا کہ تھا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے ادھر سے کہا گیا کہ الیکشن منصفانہ ہوئے ہیں، میدان میں دو بیانیئے آئے لیکن کارکنان کا مئوقف اور بیانیہ ایسا غالب ہوا ہے کہ کوئی مائی کا لعل آج پاکستان میں انصاف کا الیکشن کہنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کے تین مرحلے مکمل ہوچکے ہیں،ہم نے دس روزہ دور میں اپنی جنگ جیت لی ہے۔اس ہلتی ہوئی دیوار کوایک دھکا اوردو، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں یہ ہوائی باتیں نہیں کررہا، ایک باخبر کی حیثیت سے بتا رہا ہوں،ہمارے تحریک نے تاجروں کو کامیابی دی ہے، جتنی کامیابی مل چکی ، وہ ان کو مبارک ہو۔ باقی جلد ملے گی۔ اس تحریک سے اساتذہ ، ڈاکٹروں،وکلاء، میڈیا،کسان،مزدور،تاجروں نے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔