برطانوی کھلاڑی نے دنیا کے 196 ممالک میں میراتھن مکمل کر لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 نومبر 2019 23:52

برطانوی کھلاڑی نے دنیا کے 196 ممالک میں میراتھن مکمل کر لی

ایک برطانوی کھلاڑی    اقوام متحدہ   کے رکن 196 ممالک میں میراتھن  مکمل کرنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔
30 سالہ نک بٹر کا تعلق ڈورسیٹ، برطانیہ سے ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے 11 سال کی عمر میں میراتھن میں دوڑنا شروع کیا تھا۔ جنوری 2018 میں انہوں نے پروسٹیٹ کینسر یوکے نامی فلاحی ادارے کے لیے  چندہ جمع کرنے کی خاطر دنیا کے تمام ممالک میں دوڑنے کا فیصلہ کیا۔


نک نے اتوار کو یونان میں دوڑ کر اپنا دورہ مکمل کر لیا۔

(جاری ہے)

نک  5 جنوری 2019 سے 8 جنوری 2019 تک پاکستان میں موجود تھے۔
نک کا کہنا ہے کہ  کئی ممالک میں وہ  باقاعدہ میراتھن کا انعقاد کرتے جبکہ کئی ممالک وہ تنہا ہی 26.2 میل کا فاصلہ طے کرتے۔نک نے بتایا  کہ اُن کے پراجیکٹ میں کئی مشکلات آئیں۔نک نے بتایا کہ انہیں  کتے نے کاٹا، انہیں پیٹا گیا، انہیں چاقو کی  نوک پر لوٹا گیا، انہیں کوٹھری میں بھی بند کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ  وہ ال سلوا ڈور میں ایک ہزار افراد کے ساتھ دوڑے، وہ  کھولتے آتش فشاں کے پاس بھی دوڑے۔نک اپنی زندگی میں 592 میراتھن مکمل کر چکے ہیں۔