Live Updates

بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، بابر اعوان

اگر نواز شریف جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جواب دہ ہے،پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آر او کیا ہے، سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے سے نواز شریف انکار یا اقرار تب کریں جب وہ سودا کر رہیں ہوں،ہماری حکومت تو کوئی سودا نہیں کرے گی، میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 13:50

بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، اگر نواز شریف جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جواب دہ ہے،پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آر او کیا ہے، سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے سے نواز شریف انکار یا اقرار تب کریں جب وہ سودا کر رہیں ہوں،ہماری حکومت تو کوئی سودا نہیں کرے گی۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے ،قانون کے مطابق اتھارٹی مشروط آرڈر جاری کرسکتی ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ جو حکومت اجازت دے سکتی ہے وہ اس کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے،سپریم کورٹ نواز شریف کی اس سے قبل بیرون ملک علاج کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہاکہ اسحاق ڈار ڈیڑھ سال سے بھاگا ہوا ہے کیا وہ لندن کے علاج سے صحت مند ہو گیا ہے، یہ بھی اگر جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جواب دہ ہے،پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آر او کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قیدی بھی وہ ہے جس کے دو بیٹوں سمیت متعدد رشتہ داروں عدالتوں کے اشتہاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب عدالتیں اور قانون ان کے اشتہاری رشتہ داروں کو ڈھونڈ رہے ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے پیش نہیں ہونا۔

انہوںنے کہاکہ جب یہ مشرف کے دور میں گئے تو ماڈل ٹائون سمیت کٹے اور پچھڑے بھی دے کر گئے تھے،اس وقت آئین معطل تھا اور کچھ بھی کیا جا سکتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے سے نواز شریف انکار یا اقرار تب کریں جب وہ سودا کر رہیں ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت تو کوئی سودا نہیں کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات