پچھلے دس سالوں میں خودکشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 20 سالہ جنگ ویتنام میں مرنے والے فوجیوں سے بڑھ گئی

بدھ 13 نومبر 2019 23:36

پچھلے دس سالوں میں خودکشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد  20 سالہ جنگ ..
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ دوسرے ملکوں میں جنگیں لڑنے والے   سپاہی جنگوں کے بعد اپنے اپنے ملکوں میں جا کر آرام اور سکون سے رہتے ہیں۔حقیقت میں ایسا نہیں۔ اس وقت امریکا میں یومیہ 20  سابق امریکی فوجی خود کشی کر کے موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ پچھلے دس سالوں میں خود کشی کر کے مرنے والے امریکیوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔ خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرنے والوں میں مرد سابق فوجی ہی نہیں، خواتین سابق فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)


ڈیفنس نیوز ویب سائٹ ملٹری ڈاٹ کام کے مطابق  سال 2008 اور 2017 کے درمیان خودکشی سے مرنے والے سابق امریکی فوجیوں کی تعداد  ویتنام کی جنگ میں مارے جانے والے امریکیوں سے بڑھ گئی ہے۔
پچھلے دس سالوں میں 60 ہزار امریکی فوجیوں نے خودکشی کیں جبکہ 1955 سے 1975 تک جاری رہنے والی ویتنام جنگ کے دوران مرنے والے امریکیوں کی تعداد 58 ہزار ہے۔
ان اعداد و شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ جنگ کے بعد وطن واپس لوٹنے والے سپاہیوں کے جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ انہیں ذہنی معالج کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ نفسیاتی علاج کی کمی ہے، جس کے باعث  اتنی بڑی تعداد میں  امریکی فوجی خودکشیاں  کر رہے ہیں۔


متعلقہ عنوان :