سونے کی تاروں سے آکو پنکچر۔ درد بھگانے کا انوکھا طریقہ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 نومبر 2019 23:36

سونے کی تاروں سے آکو پنکچر۔ درد بھگانے کا انوکھا طریقہ

سانپ کے تیل سے لیکر موسیقی سے علاج تک  ہر طرح کے عجیب  و غریب علاج کی خبریں اکثر  سامنے آتی رہتی ہیں۔
سونے کی تاروں سے آکوپنکچر کا طریقہ کار ایشیائی ممالک میں کافی عرصے سے استعمال ہو رہا ہے۔عام طورپر  اس طریقے سے علاج کرنے والے لوگوں نے طبی تعلیم بھی حاصل نہیں کی ہوتی۔ اس طریقہ علاج میں سونے کی تاروں کو  انسانی جسم میں درد کے مقام پر  پرویا جاتا ہے، جس سے درد کم ہو جاتا ہے ۔


اس طریقہ علاج میں سونے کی تاروں کو انسانی جسم میں داخل کیا جاتاہے۔تاکہ اس مقام پر درد ختم ہوسکے۔ سائنس نے اس طریقہ علاج سے درد ختم ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دی امریکن جرنل آف میڈیکل سائنسز میں  ڈاکٹر جائیونگ چو اور ینگ سک پارک  کی ایک تحقیق  شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں انہوں نے کوریا کی 39 سالہ خاتون کا ذکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خاتون سر کے درد کے علاج کے سونے کی تاروں سے آکو پنکچر  کرا رہی تھیں۔

خوش قسمتی سے خاتون کے ساتھ اس حوالے سے کوئی طبی پیچیدگی نہیں ہوئی۔تاہم انہوں نے ایسے کئی کیسز کا بھی ذکر کیا، جہاں اس طریقہ علاج سے طبی پیچیدگی بڑھ گئی تھی۔یہ طریقہ علاج جسم کے ہر طرح کے درد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹروں نے ایک 73 سالہ خاتون کے کیس کا تذکرہ کیا۔ سونے کی تاروں سے آکو پنکچر کراتے رہنے کی وجہ سے اُن کا چہرہ تشنج زدہ ہوگیا۔