آصف علی زرداری کے ذاتی معالج تک کو رسائی نہیں دی جا رہی،سینیٹرشیری رحمن

حکومت کا اپنا بورڈ کہہ رہا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت نازک ہے،پرایئویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 نومبر 2019 18:58

آصف علی زرداری کے ذاتی معالج تک کو رسائی نہیں دی جا رہی،سینیٹرشیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے ذاتی معالج تک کو رسائی نہیں دی جا رہی، حکومت کا اپنا بورڈ کہہ رہا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت نازک ہے،پرایئویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان نے آصف علی زرداری کے لئے نجی میڈیکل بورڈ بٹھانے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ پمز کے اپنے میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پمز بورڈ نے وہی خدشات ظاہر کئے ہیں جو ہم گزشتہ 4 ماہ سے کر رہے ہیں، ہماری نجی میڈیکل بورڈ کا مطالبہ کیوں پورا نہیں ہو رہا، آصف علی زرداری کے ذاتی معالج تک کو رسائی نہیں دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت کا اپنا بورڈ کہہ رہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت نازک ہے،آصف علی زرداری کو کو فوری طور پر ذاتی معالج کی رسائی دی جائے،پرایئویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ سابق صدر کو بنیادی طبی صحولیات نہیں دی جا رہی، 3 ماہ سے بغیر ٹرائل کے کون نی انکوئری ہو رہی ہی کیا مدینہ کی ریاست میں ایسا ہوتا ہی ،یہ کون سی مدینہ کی ریاست ہے جہاں وزیراعظم اور کابینہ مخالفین کو نشانا بنا رہی ہے،یہ تشدد اور سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے،یہ ہر لحاظ سے غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔