صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
عوامی توقعات پورا کرنے ،سب کی شرکت والا نظام ہونا چاہئے،ثابت ہو گیا مولانا کے سوا اسمبلی کے اندر اور باہر کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں، پرامن دھرنا تاریخ کا حصہ بن گیا، نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ،کچھ ہو گیا تو یہ کلنک کا ٹیکا ہو گا جو عمران خان اپنے سر پر نہ لیں ،چودھری شجاعت، پرویز الٰہی پرامن 15 ملین مارچ سے ثابت ہو گیا ہم جمہوری اور غیر متشدد لوگ ہیں، پاکستان کی تمام بڑی شاہرائوں پر کارکن اور عوام جمع ہونے جا رہے ہیں ،مریضوں، مسافروں، ایمبولینسز اور میتوں کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں، مولانا فضل الرحمن
جمعہ 15 نومبر 2019 00:04
(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کو ذاتی حیثیت، بطور وزیراعظم اور حکومتی سربراہ کے انہیں عدل و انصاف کرنا چاہئے، نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے باقی زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اگر اللہ نہ کرے کچھ ہو گیا تو یہ کلنک کا ٹیکا ہو گا جو عمران خان اپنے سر پر نہ لیں اور انہیں جانے دیں، قومی اسمبلی میں بھی ہماری پارٹی کے رکن طارق بشیر چیمہ نے کہا تھا کہ اس مسئلہ پر شرائط اور ضد میں نہ پڑیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں یہ اب ثابت ہو گیا ہے کہ مولانا واحد اپوزیشن لیڈر ہیں ان کے سوا اسمبلی کے باہر اور اسمبلی کے اندر کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہے، تمام جماعتیں ان کے پیچھے کھڑی ہیں اگرچہ انہوں نے کہا کہ ہم بہت کچھ کریں گے لیکن ان کے صرف نمائندے ہی آتے رہے، دوسری بات جو ثابت ہوئی کہ یہ واحد دھرنا تھا جس میں مکمل نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا، یہ دھرنا مکمل طور پر پرامن تھا اور کچھ بھی نہیں ہوا، لاٹھیاں، گولیاں نہیں چلیں اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا، ٹریفک بھی چلتی رہی یہاں تک کہ دھرنا کے شرکاء صفائی بھی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی قیادت میں ان کی جماعت اور دھرنا میں شامل ان کی ساتھی جماعتوں نے ایسے ڈسپلن کا مظاہرہ کر کے انہوں نے ثابت کر دیا کہ ہم مولانا فضل الرحمن کی قیادت کو دل سے تسلیم کرتے ہیں، اسی طرح انہوں نے اپنے قائد کی تعمیل، امن اور ڈسپلن کا جو مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی تعریف کی اور کہا کہ 15 ملین مارچ سے ہم نے ثابت کر دیا کہ ہم پرامن، جمہوری اور غیرمتشدد لوگ ہیں۔ انہوں نے نوازشریف کو غیر مشروط طور پر باہر بھیجنے کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن طور پر آزادی مارچ جاری رکھے ہوئے ہیں، اسلام آباد کے اجتماع کے بعد اب ملک بھر میں اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پاکستان کی تقریباً تمام بڑی شاہرائوں پر ہمارے کارکن اور عوام جمع ہونے جا رہے ہیں انہیں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ آپ نے مریضوں، مسافروں، ایمبولینسز اور میتوں کا مکمل خیال رکھنا ہے اور لوگوں کو ریلیف دینے اور ایمرجنسی میں فیصلے کرنے کیلئے مقامی کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے کہا گیا ہے اور یہ ہمارا جمہوری انداز اور جمہوری حق ہے اگر یہ استعفیٰ دے دیتے تو یہ سلسلہ ملک بھر میں نہ پھیلتا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.