پانی، شمسی توانائی اور ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ حاصل کر کے شراب بنانے والی پہلی کمپنی
امین اکبر
جمعرات 14 نومبر 2019
23:48
بروکلین کی ایک کمپنی ، ائیر کو، نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی پہلی کاربن نیگیٹیو ووڈکا تیار کر لی ہے۔ اس کی تیاری کے لیے انہوں نے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ حاصل کی اور پھر شمسی توانائی کی مشین سے اسے ایتھانول میں بدل دیا۔
ائیر کو کے شریک بانی گریگوری کانسٹنٹائن نے بتایا کہ کاربن نیگیٹو ووڈکا کی ہر بوتل اپنے لائف سائیکل میں ہوا سے ایک پاؤنڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرتی ہے۔
کمپنی کے دوسرے شریک بانی سٹیفورڈ شیہان نے بتایا کہ اس منفرد ووڈکا کی تیاری کا طریقہ فطرت کے ضیائی تالیف کے عمل سے اخذ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ائیر کو شمسی توانائی سے چلنے والی ایک چھوٹی مشین استعمال کرتی ہے جو ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کھینچتی ہے۔ الگ کیے ہوئے مالیکولز بعد میں پانی میں شامل کیے جاتے ہیں، جس سے خالص ایتھانول بنتی ہے۔اس ووڈکا کی ایک بوتل کی قیمت 65 ڈالر ہے، اسے صرف نیویارک شہر کے ریسٹورنٹس میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اسی طریقے سے حاصل کی گئی ایتھانول سے خوشبویات اور گھروں کو صاف کرنے والی مصنوعات بنائیں گے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.