جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کے وعدے جھوٹے ثابت
13روزہ دھرنے نے میٹرو بس جیسے اداروں کو کروڑو ں نقصان کے ساتھ وفاقی انتظامیہ کو بھی بڑا نقصان پہنچایا ,میٹرو روڈ کے اطراف لگے جنگلوں کو مبینہ طور پر توڑا گیا،سی ڈی اے کی جانب سے دئیے گئے بستر اور ٹینٹ بھی چوری کرلئے گئے،ذرائع
جمعہ 15 نومبر 2019 23:42
(جاری ہے)
پولیس اور سی ڈی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران سی ڈی اے نے دھرنا شرکاء کو 50ٹینٹ اور 150کے قریب بستر دئیے تھے اور انہیں تنبیہ کی تھی کے واپسی سے پہلے تمام سامان ادارے کو واپس کئے جائیں بعدازاں بارش ذیادہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کے دو ٹینٹ بھی دھرنا شرکاء کو اسی شرط پر دئے گئے تھے لیکن دھرنا ختم ہونے کے ساتھ ہی دھرنے کے کچھ شرکاء ٹینٹ اپنی گاڑیوں میں چوری کر کے لے گئے دوسری جانب وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے شعبہ سینی ٹیشن کے عملے کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھرنے کی جگہ کی صفائی تو کر دی ہے لیکن اگر جلد ہی تیز بارش نا ہوئی تو 13روز تک جمع ہونے والی غلاظت کی بدبو علاقے میں کم از کم ایک ماہ تک موجود رہے گی ۔
آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے دھرنا ختم ہوتے ہی جگہ کی صفائی شروع کر دی تھی اور جنڈ گھنٹوں میں ہی صفائی کر دی گئی تھی لیکن جہاں تک بدبو کی بات ہے تو دو روز سے بارش ہو رہی ہے امید ہے کہ بدبو ختم ہو جائے گی اور اگر بدبو ختم نہ ہوئی تو ہم جگہ پر سپرے کر کے بدبو ختم کرنے کی کوشش کریں گے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.