کراچی جیم خانہ میں کمشنر کراچی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے شاندار مقابلے جاری

بیکن ہائوس جوہر ،بیکن ہائوس پی ای سی ایچ ایس اور بحریہ کالج کی گرلز ٹیم نے اپنے میچ جیت لئے

ہفتہ 16 نومبر 2019 17:57

کراچی جیم خانہ میں کمشنر کراچی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے شاندار مقابلے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی جیم خانہ کے باسکٹ بال کورٹ پرشہر کراچی کی رونق کی بحالی اور قیام امن ،ترقی اور خصوصاً شہر قائد کو اسپورٹس سٹی بنا نے کے حوالے سے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے بے مثال خدمات کے اعتراف میں جاری "کمشنر کراچی SSBکپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 3میچوں کے نتائج برآمد ،پہلے میچ میں بیکن ہائوس جوہر کیمپس کی ٹیم نے مد مقابل KMAکالج سنیئر ٹیم کو 23کے مقابلے میں 26باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے بسمہ 14 ،وجیہہ8اور علیشبہ نی4جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے حبیب النساء اور سدرہ نے 8،8پوائنٹس اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں بیکس ہاوئس PECHSکیمپس نے مد مقابل KMAکالج جونیئر کو21کے مقابلے میں24باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے حریم 10،سارہ6اور ایمان نی6جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے آصفہ نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں بحریہ کالج نے مد مقابل سٹی اسکول PAFچیپٹر کو 26کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے ڈھیر کردیا ،فاتح کلب کی جانب سے انوشہ 16،ایمن 7اور اُمنہ 6جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے لائبہ تبریز 10اور شیزا نی8پوائنٹس اسکور کرے نمایاں کھلاڑی رہیں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،انجینئر زین العابدین اور سید مصنف شاہ نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور راج کمار ،فائزہ اور اسماء تھیں۔

قبل ازیں میچ سے قبل مہمان خصوصی PPPڈسٹرکٹ سائوتھ شعبہ خواتین کی سنیئر نائب صدر عائشہ سومرو سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر غلام محمد خان ،محمد سلیم خمیسانی ،عابدہ موسانی ،سمیرا انور اور دیگر موجود تھے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ شعبہ خواتین کی سنیئر نائب صدر عائشہ سومرو نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر ادوار میں پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کے امین ہیں اور انشا اللہ چیئر مین بلاول بھٹو کیا قیادت میں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے ساتھ عوامی زندگی میں خوشحالی لائیں گے انہوںنے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صوبے میں کھیلوں کا فروغ یقینی بنا رہی ہے علاقائی سطح پر کھیلوں کے میدان اور انڈور گیمز کی سہولتیں نوجوانوں کو فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں عائشہ سومرو نے کہاکہ آج مجھے کراچی جیم خانہ کے اس خوبصورت کورٹ پر خواتین کھلاڑیوں کو پر جوش انداز میں کھیلتا دیکھ کر انتہائی مسرت ہوئے انہوں نے کہاکہ گرلز کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ وہ ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں خواہ ہو تعلیمی میدان ہو یا کھیل کا ہر شعبے میں ہماری خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے عائشہ سومرو نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین خصوصاً کراچی جیم خانہ انتظامیہ اور اسپورٹس کمیٹی کی چئر پرسن کو مبارکباد پیش کیاس موقع پر قومی ہاکی پلیئر عابدہ موسانی نے باسکٹ بال کھلاڑیوں کی شاندار پر فارمنس کو سراہتے ہوئے باسکٹ بال گرلز اور بوائز کے فروغ میں غلام محمد خان کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ شہر کی رونق کی بحالی کے ساتھ شہر قائد کو اسپورٹس سٹی میں تبدیل کرنے کا سہرا کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو جاتا ہے ۔