Live Updates

عدلیہ آزادہے انکے ہر فیصلے پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا،اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا‘ چوہدری سرور

مسئلہ کشمیر پر ہم قومی امنگوں اورکشمیر یوں کی تر جمانی کر رہیں ،دنیا کو بھی کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لینا ہوگا‘ گورنر پنجاب

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:07

عدلیہ آزادہے انکے ہر فیصلے پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا،اپوزیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عدلیہ آزادہے انکے ہر فیصلے پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا،اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا،مسئلہ کشمیر پر ہم قومی امنگوں اورکشمیر یوں کی تر جمانی کر رہیں دنیا کو بھی کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لینا ہوگا،ملک کی مضبوطی کیلئے نوجوانوں کی مضبوطی بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال لاہور میں تکمیل پاکستان کے ’’کاش ‘‘سیمینارسے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تکمیل پاکستان کی صدر ثناء خان انکے دیگر عہدیداروں فاخر عباس، اسامہ ارشد اور حراارشد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب کہا کہ کوئی شک نہیں کہ نوجوان جب زندگی میں کچھ بھی کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو پھروہ محنت کے ذریعے ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتے ہیں اور انکو کامیاب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی کامیابی اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے میں بھی پاکستان کے نوجوانوں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ بھی پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی مثال ہے اور ہم نے نوجوانوں کیساتھ جو بھی وعدے کیے ہیں انشاء اللہ انکو پورا کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نوجوانوں کیلئے 100ارب روپے سے ''کامیاب نوجوان ''پروگرام شروع کیا ہے جسکے ذریعے نوجوانوں کو10ہزا ر سے لیکر50لاکھ روپے تک قر ض مل سکتا ہے جس سے نوجوان کسی بھی شعبے میں اپنے کاروبار کے ذریعے پائوں پر کھڑے ہوسکتے ہیں اور ہم نے اپنے اس پروگرام میں خواتین کیلئی25فیصد کوٹہ بھی مختص کر دیا ہے انشاء ہم نے اپنے ملک کے نوجوانوں کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے کیونکہ انکی مضبوطی اور خوشحالی سے ہی ملک مضبوط اور خوشحال ہوگا ہم نے ہمیشہ شفافیات اور میرٹ کی بات کی ہے اس لیے ''کامیاب نوجوان پروگرام''میں بھی مکمل شفافیات اور میرٹ ہوگا کسی کو سفار ش کے ذریعے ایک روپیہ بھی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جے یوآئی (ف) کا دھر نہ پر امن طر یقے سے ختم ہو چکا ہے اور اب بھی توقع ہے کہ جے یوآئی (ف) سڑکوں کی بندش کے ذریعے عوام کو مشکلات کا شکار کر نے کی پالیسی ختم کر یں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ آئین وقانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اس لیے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات