موٹروے پولیس نے چوری شدہ گاڑی سنگجانی انٹرچینج کے قریب برآمد کر لی

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) موٹروے پولیس نے گزشتہ رات چوری ہونے والی گاڑی سنگجانی انٹرچینج کے قریب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس افسران انسپکٹر ہمایوں اور انسپکٹر ساجد ولی نے سنگجانی انٹرچینج کے قریب ایک لاوارث حالت میں کھڑی مشکوک گاڑی دیکھی۔

(جاری ہے)

جس کا نمبر AK 472 رنگ مٹیلک گرے ماڈل 2016 تھا تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ گاڑی گزشتہ رات اسلام آباد G-13 کے علاقے سے چوری شدہ ہے۔ چوری شدہ گاڑی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لئے مالک اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا گیا،اور مالک میجر (ر) یاسر محمود کی موجودگی میں گاڑی پولیس اسٹیشن گولڑے کے عملے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :