فائر فائٹر نے بے کار اشیاء کو روبوٹس میں بدل دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 نومبر 2019 23:48

فائر فائٹر نے  بے کار اشیاء  کو روبوٹس میں بدل دیا

جنوب مغربی چین میں ایک فائر فائٹر نے 3 سال میں اپنی ٹیم کے فالتو اور بے کار آلات کی مدد سے  کئی روبوٹس بنا لیے۔

لیو جی جنوب مغربی چین کی چونگ چنگ میونسپلٹی میں فائرفائٹر ہیں۔چائنا نیوز سروس کے مطابق  انہوں نے اپنے پرانے آلات کی مدد  سے کئی طرح کے  روبوٹس بنائے ہیں۔ لیو 2016ء سے  ان روبوٹس پر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیو نے 109 پیپر ڈیزائن کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2000بےکار آلات  کی مدد سے فائٹر فائٹنگ کی نمائندگی کرنے والے روبوٹس بنائے ہیں۔چائنا نیوز سروس کے مطابق لیو نے  فلم ٹرانسفارمر کی طرز پر ایک اونچا روبوٹ بنایا ہے، جو   ایک توپ اور برقی آری پکڑے ہوئے ہیں۔یہ روبوٹ اُن کی برگیڈ کی عمارت کے سامنے سیکورٹی گارڈ کی طرح کھڑا ہے۔

لیو نے بے کار آلات کی مدد سے سفید فائر انجن  اور سرخ جہاز کا ماڈل بھی بنایا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے لیو کی تخلیقی صلاحیتوں کی کافی تعریف ہے۔ اُن کے بنائے ماڈلز کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔