پولیس نے اونچی ایڑیوں والی جوتیاں چرانے کے عادی شخص کو گرفتار کر لیا
امین اکبر
ہفتہ 16 نومبر 2019
23:48
جنوبی چین میں پولیس نے ایک شخص کو چوری کی کئی وارداتوں پر گرفتار کیا ہے۔یہ انوکھا چور رقم یا زیورات چرانے کی بجائے صرف خواتین کی اونچی ایڑیوں والے جوتے چراتا تھا۔
جب گوانگڈونگ صوبے کے شہر زونگشان کی پولیس مشتبہ شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو گھر میں خواتین کی جوتیاں دیکھ کر حیران رہ گئی۔ پولیس کو اس گھر سے اونچی ایڑیوں کی جوتوں کے 180 جوڑے ملے۔
رپورٹ کے مطابق وانگ نامی خاتون نے 27 اکتوبر کو پولیس میں رپورٹ کی کہ اُن کے گھر کے باہر رکھے اونچی ایڑیوں والے جوتوں کے 5 جوڑے چوری ہوگئے ہیں۔پولیس نے علاقےمیں موجود نگرانی کے کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ جوتے ایک نیلی ٹی شرٹ پہنے شخص نے چرائے ہیں۔پولیس نے فوٹیج میں دیکھا کہ لیانگ نامی شخص نے نہ صرف وانگ بلکہ دوسرے ہمسایوں کے گھروں کے باہر رکھے جوتے بھی چرا لیے۔
(جاری ہے)
لیانگ نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار ایک گھر کے سامنے سے اونچی ایڑیوں کی جوتیاں چرائی تھی، اس کے بعد وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکے۔ایک سال سے بھی کم عرصے میں وہ 180 جوڑی جوتے چرا چکے ہیں۔ پولیس نے چوری کے جرم میں لیانگ کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایک دوسرے واقعے میں وسطی چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں پولیس نے ایک شخص 10 سینٹی میٹر اونچی ہیل کے جوتے پہن کر ٹرک ڈرائیو کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.