تقریباً آدھے امریکی بھوت پریت اور آسیب پر یقین رکھتےہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 نومبر 2019 23:48

تقریباً آدھے امریکی  بھوت پریت اور آسیب پر یقین رکھتےہیں

ایک نئے سروے کے مطابق تقریباً آدھے امریکی  بھوت پریت اور آسیب پر یقین رکھتے ہیں۔یو گو(YouGov) کی ایک تحقیق کے مطابق 45 فیصد امریکی بھوت پریت، آسیب اور دوسری مافوق الفطرت چیزوں پر یقین رکھتے ہیں۔

تحقیق میں شامل 5 میں 1 (22 فیصد) افراد کا کہنا ہے کہ آسیب  کا واقعی وجود ہوتا ہے۔ 24 فیصد  کا کہناتھا کہ  ان کا وجود ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھوتوں کے معاملے میں بھی 20 فیصد نے ان کے وجود کو یقینی اور 25  فیصد نے ان کے وجود کو ممکن قرار دیا۔

اس تحقیق سے پتا چلا کہ آدھے سے زیادہ  ری پبلیکنز (54 فیصد)کے حمایتی مافوق الفطرت مخلوق پر یقین رکھتے ہیں۔دوسری طرف ڈیموکریٹس میں بھوت پریت پر یقین رکھنے والوں کی تعداد 37 فیصد ہے۔تاہم خون آشام مخلوق کی موجودگی پر یقین  رکھنے والوں کی تعداد کافی کم ہے۔ صرف 13 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ خون آشام مخلوق جیسے ڈریکولا ہمارے درمیان موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :