قومی سیاست تلپٹ اور حکومت و اپوزیشن باہم دست و گریبان ہیں‘لیاقت بلوچ
وزراء کارکردگی دکھانے کی بجائے تیور دکھانے ، زبان چلانے اور آستینیں چڑھانے پر تیار رہتے ہیں ‘نائب امیر جماعت اسلامی
اتوار 17 نومبر 2019 19:10
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہاکہ 2018 ء کے انتخابات کو پہلے دن ہی تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا تھا ۔ بلاشبہ یہ انتخابات متنازعہ ، دھاندلی زدہ اور انجینئرڈ تھے ۔ پی ٹی آئی حکومت کو صرف اس لیے برداشت کیا گیا کہ 35 سال سے اقتدار پر مسلط کرپٹ اور بد دیانت ٹولے ، جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کی صورت میں براجمان مافیاز سے نجات مل جائے گی لیکن پی ٹی آئی حکومت نے جتنے وعدے کیے تھے ، ان میں سے کسی ایک کو پورا نہیں کر سکی ۔
وزیراعظم اپنے ہر وعدے پر یوٹرن لینا فرض سمجھتے ہیں، ان کے دماغ میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ یوٹرن لیے بغیر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا ۔ لیاقت بلو چ نے کہاکہ حکومت نے معیشت کو سدھارنے ، کرپشن ختم کرنے ، مزید قرضے نہ لینے اور بلاامتیاز احتساب کرنے کے جو دعوے کیے تھے ، وہ سب نقش برآب ثابت ہوئے ہیں ۔ حکومت کا فرض تھاکہ خود انحصاری کا راستہ اختیار کرتی ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے مزید قرضے لینے کی بجائے سابقہ قرضوں کی ادائیگی کا روڈ میپ طے کر کے اس میں ریلیف لیتی اور کرپشن کو جڑوں سے ختم کرنے کے لیے بے رحم اور بے لاگ احتساب کرتی مگر حکومت کے اب تک کے اقدامات اس کے خلاف ہیں ۔ معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ۔ غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے ۔ عام آدمی دو وقت کے کھانے کو ترس رہاہے ۔ گوشت اور دالوں کے بعد سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر صورتحال پر جلد قابو نہ پایا گی تو عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور پھر ان بے حس حکمرانوں کو پناہ نہیں ملے گی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.