ضمنی انتخاب این اے259: جمہوری وطن پارٹی کو واضح برتری حاصل

نوابزادہ شازین بگٹی 3714 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوارمیاں خان 346 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 نومبر 2019 19:21

ضمنی انتخاب این اے259: جمہوری وطن پارٹی کو واضح برتری حاصل
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 نومبر2019ء) بلوچستان کے انتخابی حلقے این اے 259 کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ شازین بگٹی نے 3714 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوارمیاں خان 346 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ اور میاں طارق کھیتران تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے 29 پو لنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات ہوئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 29 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ اور سکیورٹی کے انتہائی سخت اور مئوثر انتظامات کیے گئے۔ 29 پولنگ اسٹیشنوں میں 111 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔ بتایا گیا تھا کہ جن میں 47269 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 27899 خواتین اور 19370 مرد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ اسی طرح ری پولنگ کے موقع پر 18 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے۔ واضع رہے کہ این اے 259 پر 25 جولائی 2018ء کے انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔ جس کے بعد میر طارق کھیتران نے انکی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔