صوبائی وزیر اکبر ایوب نے صدر بازار ٹیوب ویل کا افتتاح کر کے عوام کے دل جیت لئے، ٹھیکیدار طارق خان

پیر 18 نومبر 2019 12:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار طارق خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اکبر ایوب خان اور رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان نے صدر بازار ٹیوب ویل کی جلد تکمیل اور افتتاح کر کے ہزاروں عوام کے دل جیت لئے ہیں جس سے ریلوے روڈ، محلہ کنڈ، محلہ ایلیمنٹری کالج اور دیگر متعدد آبادیوں کو عرصہ درازسے درپیش پانی کے بحران کا مسئلہ حل اور عوامی مشکلات کا بطریق احسن ازالہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں طارق خان نے کہا کہ مذکورہ ٹیوب پہلے سے زیادہ استعداد رکھتا ہے جس سے علاقہ میں پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا جس پر اکبر ایوب خان اور یوسف ایوب خان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر بازار کے ٹیوب ویل کے ناکارہ ہونے سے عوام بے حد پریشان اور سخت مشکلات سے دوچار تھے تاہم خان برادران نے عوامی مشکلات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرتے ہوئے عوام دوستی کا ثبوت دیا جسے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :