Live Updates

پرویز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریے کی بات کرتے ہیں فردوس عاشق اعوان

عمران خان کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا ہے،پاکستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں ، کرپشن کے خلاف انکا عزم غیر متزلزل ہے اور رہے گا، بیان

پیر 18 نومبر 2019 22:22

پرویز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریے کی بات کرتے ہیں فردوس عاشق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عمران خان کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا ہے،پرویز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریے کی بات کرتے ہیں پاکستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں ، کرپشن کے خلاف انکا عزم غیر متزلزل ہے اور رہے گا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پراپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا ہے،پرویز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریے کی بات کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان قوم کے ہیرو پاکستان کا چہرہ اور نوجوانوں کی امید ہیں،امیدوں کے یہ چراغ روشن رہیں گے انشاء اللہ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ فرسودہ اور گھسے پٹے نظام سے جونکوں کی طرح جڑے خاندانوں اور سیاسی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ عمران خان کامیاب ہوگئے تو ان کی لائسنس ٹو کرپشن کی سیاست دفن ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں ، کرپشن کے خلاف انکا عزم غیر متزلزل ہے اور رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات