نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ری پولنگ میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی پر ڈیرہ اللہ یار میں خوشی میں مٹھائی تقسیم، مبارکباد

پیر 18 نومبر 2019 22:56

پ*فرید آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ری پولنگ میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی پر ڈیرہ اللہ یار میں خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ایک دوسرے کو مبارک باد دی اس موقع پر ڈیرہ اللہ یار کے سماجی رہنماں دوست علی بگٹی ڈاکٹر غلام رسول بگٹی امام بخش بلوچ فاروق احمد براہوی اے ڈی براہوی و دیگر نے کہا کہ ری پولنگ میں نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی جیت پر حلقہ این اے 259 عوام نے اپنا قیمتی ٹ دیکر صیح نمائندہ کو بالا ایوان تک پہنچایا کیونکہ جہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ عوام کی حقوق کی جنگ لڑی ہے بلوچستان عوام کی حقوق پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی جسکی زندہ مثال ہی کہ جمہوری وطن پارٹی کے بانی شہید وطن نواب محمد اکبر خان بگٹی نے بلوچستان عوام کی حقوق پر سودے بازی نہیں کی مگر جام شہادت نوش کی جہوری وطن پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے انہوں نے ہمیشہ غریب عوام کی آواز کو بالا ایوانوں تک پہنچانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔