کیلیفورنیا کی کمپنی ہوا سے گوشت بنائے گی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 نومبر 2019 23:52

کیلیفورنیا کی کمپنی ہوا سے گوشت بنائے گی
ابھی کچھ دن پہلے ہی بروکلین کی ایک سٹارٹ اپ کمپنی ائیر کو نے   کاربن نیگیٹیو، ائیر بیسڈ ووڈکا متعارف کرائی تھی (تفصیلات اس صفحے پر) ۔ اب  کیلیفورنیا کے ایک سٹارٹ اپ نے ہوا سے  ”گوشت کے بغیر  گوشت“ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بے ایریا میں واقع کمپنی ائیر پروٹین نے  مبینہ طور پر ناسا کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اسی طرح پروٹین میں بدلا ہے، جیسے پودے بدلتے ہیں۔


1960 کی دہائی میں امریکی خلائی ایجنسی نے  سالوں طویل خلائی مشن کے دوران خلابازوں کے لیے اُن کی خارج کی ہوئی  کاربن ڈائی آکسائیڈ سے خوراک بنانے کے طریقے  تلاش کرنے شروع کیے۔اپنی تحقیق کے دوران ماہرین نے دریافت کیا کہ جرثوموں کی ایک قسم hydrogenotrophs کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پروٹین میں بدل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے حاصل ہونے والے پاؤڈر سے پاستا اور شیک بنائے جا سکتے ہیں لیکن ائیر پروٹین  اس سے گوشت کا متبادل بنانا چاہتی ہے۔


ائیرپروٹین  کی سی ای او لیزا ڈائیسن کا کہنا ہے کہ وہ زمین اور پانی پر انحصار کم کرتے ہوئے زیادہ خوراک بنانا چاہتے ہیں۔ہوا سے حاصل ہونے والے گوشت میں ان ذرائع کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پودوں کے بعد ہوا سے گوشت بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس طریقے سے زمین پر انحصار کیے بغیر بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

ائیر پروٹین نے  ناسا کی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کر لیا ہے۔ ائیر پروٹین اب مہینوں کی بجائے گھنٹوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پروٹین میں بدل سکتی ہے۔
ائیر پروٹین وہ پہلی کمپنی نہیں جو زمین پر انحصار کم کر کے پروٹین بنانا چاہتی ہو۔ اس سے پہلے سولر فوڈز نامی کمپنی بھی بجلی، ہوا اور پانی سے پروٹین سے بھرپور غذا  سول ان (Solein)  پر کام کر رہی ہے(تفصیلات اس صفحے پر