Live Updates

نواز شریف کے علاج سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا: حسین نواز

ہمارے لیے صرف میاں صاحب کا علاج اہم ہے، قوم میاں صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کرے: نواز شریف کے لندن پہنچنے پر حسین نواز کا بیان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 نومبر 2019 23:01

نواز شریف کے علاج سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا: حسین نواز
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن پہنچنے پر ان کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے نواز شریف کے علاج سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے لیے صرف میاں صاحب کا علاج اہم ہے، قوم میاں صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کرے ۔ حسین نواز نے کہا کہ پاکستانی حکومت میں انسانی ہمدردی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، میری والدہ کو بھی سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی۔

نواز شریف کی تمام بیماریوں کا علاج ایک چھت تلے ہونا چاہیے، نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔ واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح لندن روزنہ ہوئے تھے، نواز شریف آج صبح سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔اب میاں نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف کو لے جانے والی ائیر ایمبولینس ہیتھروائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ نواز شرہف کو ساؤتھ ویسٹ روڈ کی جانب وی وی آئی پی گیٹ سے ائیرپورٹ سے باہر نکالا جائے گا۔

نواز شرہف کو لے جانے کیلئے ایمبولینس اور خصوصی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ گاڑیاں اور ایمبولینس رن وے پر پہنچ گئی ہیں۔ شہباز شریف کے صحابزادے انہیں وی وی آئی پی گیٹ پر رسیو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن پہنچ کر ہسپتال کی بجائے ایون فیلڈ فلیٹس میں جاکر رہیں گے۔ 
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات