امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی بوئنگ737 NG طیاروں کے فین کاؤل سٹرکچر کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کی ہدایت

بدھ 20 نومبر 2019 15:23

امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی بوئنگ737 NG طیاروں کے فین کاؤل ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بوئنگ سے کہا ہے کہ وہ این جی۔ 737 طیاروں پر فین کاؤل ڈھانچے کو دوبارہ ڈیزائن کریں اور موجودہ طیاروں کو دوبارہ سے ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق انجن بلیڈ ٹوٹنیکی وجہ سے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کے طیارے میں ایک عورت کی ہلاکت کے واقعے کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بوئنگ انجن فین بلیڈ کے ٹوٹنے اور ان میں دراڑیں پڑنے کی وجوہات کا تعین کرے اور اس کے ڈھانچے کو دوبارہ ڈیزائن کریں۔بوئنگ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ان اصلاحات کو نافذ کرنے کے لئے کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :