یہ مردہ پتے حقیقت میں زندہ تتلیاں ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 نومبر 2019 23:53

یہ مردہ پتے حقیقت میں زندہ تتلیاں ہیں

کالیما اناچوس (Kallima inachus) ، نمفالیڈ تتلی کی ایک قسم ہے۔ یہ تتلی بھارت اور جاپان میں پائی جاتی ہے۔ اسے ڈیڈ لیف بٹر فلائی یا مردہ پتوں کی طرح نظر آنے والی تتلی بھی کہا جاتا ہے۔اس تتلی کے پر بند ہونے پر بالکل سوکھے مردہ پتوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ کالیما اناچوس حقیقی مردہ پتوں سے بہتر طور پر مردہ پتوں کی اداکاری کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خود کو ایسے کیموفلاج کرتی ہیں کہ مردہ سوکھے پتوں میں اسے شناخت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔جب اس تتلی کے پربند ہوں تو  ان کا رنگ سوکھے پتوں کی طرح ہوتا ہے تاہم جب یہ اپنے پر کھولتی ہیں تو اس کے پروں پر شوخ رنگ نظر آتے ہیں۔
اس حیرت انگیز تتلی کی تصاویر اور ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔




متعلقہ عنوان :