جوڑے کی جہاز میں سوار ہو کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیانی مقام پر انوکھی شادی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 نومبر 2019 23:52

جوڑے کی جہاز میں سوار ہو کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  کے درمیانی مقام ..

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مرد نے اپنے اپنے ملک میں ایک ساتھ ہی اپنی شادی کا انعقاد کیا۔یہ جوڑا ہوا بازی کا بھی شوقین ہے۔ ان کی شادی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیانی مقام پر ہوئی۔
نیوزی لینڈر کیتھی والیانٹ اور آسٹریلین ڈیوڈ والیانٹ نے سڈنی سے آکلینڈ جانے والی  جیٹ سٹار کی پرواز 201 میں 37 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کی۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں جیٹ سٹار کا زمینی عملہ  پادری بنا۔
اس جوڑے کا کہنا ہے کہ  اُن کی زندگی میں ہوائی جہازوں کا اہم کردار ہے۔ دونوں کی ملاقات 2011 میں  ائیر پورٹ سٹی ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے ہوئی۔ دو سال بعد دونوں سڈنی ائیر پورٹ پر ملے۔
جیٹ سٹار کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ انہوں نے پرواز میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو پہلے ہی ای میل پر  بتایا تھا کہ جہاز میں فلم بندی کی جائے گی، اگر مسافر کیمرے کے سامنے نہ آنا چاہیں تو بغیر اضافی رقم کے جہاز بدل سکتے ہیں۔