برطانوی ہوٹل کی انوکھی ملازمت۔ یومیہ 129 ڈالر لیں اور ہوٹل میں مفت قیام و طعام کریں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 نومبر 2019 23:52

برطانوی ہوٹل کی انوکھی ملازمت۔ یومیہ 129 ڈالر لیں اور ہوٹل میں مفت قیام ..

ایک برطانوی ہوٹل  کو ایسے افراد کی تلاش ہے جو ہوٹل کی چائے پیئں، کیک اور دوسرے سنیکس کھائیں اور 129  ڈالر یومیہ بھی لیں۔
گراسمیر، برطانیہ کے ڈیفوڈل ہوٹل اینڈ سپا کا کہنا ہے کہ  وہ ملازمت حاصل کرنے والوں کو دوپہر کی چائے دیں گے، انہیں دوسرے سنیکس، جیسے  سرخ چقندر کی ترکاری،  پنیر سے بنا چوکور کیک اور پودینے کی پائی ، پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)


ذائقہ چکھنے والوں کو یومیہ 129 ڈالر اجرت  ملنے کے ساتھ انہیں اور اُن کے ایک ساتھی کو رات کو ہوٹل میں مفت قیام کا موقع بھی ملے گا۔
ہوٹل کی انتظامیہ کا  کہنا ہے کہ وہ   ایسی چائے پیش کرنا چاہتے ہیں، جو برطانیہ میں سب سے بہترین ہو، اسی لیے ذائقہ چکھنے والوں کی ٹیم کو ہائر کیا جا رہا ہے۔ہوٹل کی ویب سائٹ پر اس ملازمت کے امیدواروں کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں جبکہ حتمی امیدواروں کا اعلان 25 نومبرکو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :