الاسکا کے اخبارکا پبلیشر اپنے اخبار کو انوکھی شرط پرمفت میں ہی فروخت کرنے کے لیے تیار

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 نومبر 2019 23:52

الاسکا کے اخبارکا پبلیشر اپنے اخبار کو انوکھی شرط پرمفت میں ہی فروخت ..

الاسکا کے ایک اخبار کے پبلیشر نے اپنے اخبار کو ایک ایسے  شخص یا جوڑے کو مفت میں دینے کا ارادہ کیا ہے، جو  اس ٹاؤن میں منتقل ہو جائے اور اخبار کے سارے معاملات کو دیکھے۔
لیری پرسلے، دی سکیگوے نیوز  کے مالک ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ  اپنے ایڈیٹر کے جانے کے بعد وہ دوسرے شہر میں بیٹھ کر اخبار کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔اب لیری اپنے اخبار کے لیے ایک ایسے ایڈیٹر  کو چاہتے ہیں، جو سکیگوے  میں منتقل ہو کر اخبار کی ملکیت اور معاملات سنبھالے۔

(جاری ہے)

لیری کا کہنا ہے کہ اسی طرح یہ اخبار  زیادہ عرصے تک چل سکے گا۔ لیری کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں کے ہفت روزہ یا پندرہ روزہ اخبار صرف اسی وجہ سے زیادہ عرصہ چلتے ہیں کہ اُن کے مالکان اور ایڈیٹر اسی جگہ رہتے ہیں۔لیری کا کہنا ہے کہ وہ یہ اخبار مفت میں ایسے شخص کو دینا چاہتے ہیں، جو  اسی ٹاؤن میں رہتا ہوں یا یہاں منتقل ہونا چاہتا ہو۔
لیری نے یہ اخبار اپریل میں  خریدا تھا۔ انہوں نے اس اخبار کی قیمت خرید تو نہیں بتائی لیکن بتایا ہے کہ اسے ایک لاکھ ڈالر سے کم قیمت میں خریدا تھا۔

متعلقہ عنوان :