پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کے بیش قیمت اثاثہ ہے، نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے کی ضرورت ہے، وزیرِ اعظم عمران خان
حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے، اس مقصد کے لئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر غیر روایتی (آؤٹ آف دا باکس) سوچ اپنانے کی ضرورت ہے وزراء اور صوبائی چیف سیکرٹری صاحبا ن اپنے اپنے متعلقہ محکموں میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں جہاں محض سہولت کاری، قوانین کو آسان بنا کریا کم مالی وسائل لگا کر ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جا سکتا ہے،وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں معاشی عمل تیز اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ و نجی شعبے کی شراکت داری سے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے بارے اعلیٰ سطحی اجلاس
بدھ 27 نومبر 2019 23:25
(جاری ہے)
اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کے تعاون سے مختلف حکمت عملی اور رائج طریقہ کار سے ترقیاتی منصوبوں کے اجرائ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں سے جہاں معاشی عمل تیز ہوتا ہے وہاں نوکریوں کے مواقع پیدا ہوتے ہیں تاہم حکومت کے محدود وسائل کی وجہ سے بعض اہم ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔ اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے اور نجی شعبے کی شراکت داری میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ سماجی و معاشی ترقی کاعمل تیز ہو اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ اجلاس میں توانائی، مواصلات، ہوابازی، سیاحت، لاجسٹک،ٹیکنالوجی، ویسٹ منیجمنٹ، سوشل سیکٹر، رئیل اسٹیٹ اور اس کے علاوہ مختلف دیگر شعبوں میں متعدد ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی گئی جن میں نجی شعبے کی شراکت داری کو یقینی بنا کر ان ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کے بیش قیمت اثاثہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کے اس ٹیلنٹ کو مثبت طریقے سے برؤے کار لایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر غیر روایتی (آؤٹ آف دا باکس) سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت، مواصلات و دیگر شعبوں میں متعدد ایسے منصوبے موجود ہیں جہاں حکومت کی جانب سے نجی شعبے کی سہولت کاری، قوانین اور عوام کو آسان بنا کر یا حکومت کی جانب سے کم سے کم وسائل مالی وسائل برؤے کار لا کر ترقیاتی عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے اور اربوں روپے کے منصوبوں کا اجرائ کیا جا سکتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے وزرائ اور صوبائی چیف سیکرٹری صاحبانان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ محکموں میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں جہاں محض سہولت کاری، قوانین کو آسان بنا کریا کم مالی وسائل لگا کر ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے وزارتوں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شراکت داری کو یقینی بنانے اور ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے ضمن میں موجود قوانین اور عوامل کا جائزہ لیا جائے تاکہ نجی شعبے کی بھرپور شرکت میں حائل روکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا سکے۔ اس ضمن میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے قانون کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ اس سے نجی شعبے کی ترقیاتی عمل میں شمولیت کی حوصلہ افزائی و سہولت کاری ہو۔ وزیرِ اعظم نے ترقیاتی منصوبوں پر بغیر کسی دقت و بلا تعطل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں بین الوزارتی، بین الصوبائی اور وفاقی محکموں کے درمیان کوارڈینیشن و روابط کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے وزارتوں اور صوبائی محکموں کی استعدادِ کار بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ اجلاس میں وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان، وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر برائے گلگت بلتستان و امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان، صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) انور علی حیدر و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو
-
محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ تحقیقات کا حکم
-
محسن نقوی کی گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ میں 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کیخلاف بغاوت تھی ، وزیر اعظم
-
پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی‘مریم نواز
-
گوادر: ایک اور حملہ، بلوچستان میں امن قائم کرنا مشکل کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.