روسی گایوں کو وی آر ہیڈ سیٹس پہنا کر اُن کا ذہنی دباؤ کو کم اور دودھ کی پیداوار کو بڑھایا جا رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 نومبر 2019 22:57

روسی گایوں کو وی آر ہیڈ سیٹس پہنا کر اُن  کا ذہنی دباؤ کو کم اور دودھ ..

ماسکو کے ضلع رامنسکوئے میں واقع ایک کیٹل فارم پر گایوں کا ذہنی دباؤ کم کرنے اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے  خصوصی طور پر ڈیزائن کیے ہوئے ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس پہنائے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گایوں کی جذباتی حالت اور  ان کی یومیہ دودھ کی پیداوار میں گہرا تعلق ہے۔ ماضی میں کیٹل فارم میں گایوں  میں ذہنی دباؤ کم کرنے اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے انہیں موسیقی سنوائی جا تی رہی ہے۔

اب چونکہ ٹیکنالوجی زیادہ جدید ہوگئی ہے، اس لیے گایوں کا موڈ بدلنے کے لیے  نئے حل سامنے آ رہے ہیں۔مثال کے طور پر ماسکو کے رس مولوکو فارم میں گایوں کو  خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے  وی آر ہیڈ سیٹس پہنائے جا رہے ہیں۔  رس مولوکو  فارم پر گایوں پر کیے جانے والے تجربات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اس کی خبریں قومی میڈیا پر بھی آ گئیں۔

(جاری ہے)

شروع میں لوگ اسے ایک مذاق سمجھے لیکن جلد ہی ماسکو کی وزارت زراعت اور خوراک نے تصدیق کی کہ   وہ گایوں کے  موڈ اور دودھ کی پیداوار میں تبدیلی میں ورچوئل رئیلٹی کے اثرات پر تجربات کر رہے ہیں۔

اس منفرد وی آر ہیڈ سیٹس  کو بنانے والے ڈویلپر ز نے کسانوں اور جانوروں کے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر ان ڈیوائسز کو بنایا ہے۔ابھی تک یہ تو واضح نہیں ہو سکا کہ ان ہیڈ سیٹس کو کتنی دیر تک گایوں کو پہنایا جاتا ہےلیکن ماسکو ٹائمز کے مطابق  تجربات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ان سے گایوں کا ذہنی دباؤ اور ریوڑ کو مجموعی موڈ تبدیل ہوا ہے۔

تجربات کے دوسرے مرحلے میں ورچوئل رئیلٹی کے گائے کے دودھ کی پیداوار پر اثرات کو دیکھا جائے گا۔ وزارات زراعت اور خوراک کے بیان کے مطابق وی آڑ ہیڈ سیٹ پر گایوں کو مناسب موسم کے مناظر دکھائے جاتے ہیں۔

روسی گایوں کو وی آر ہیڈ سیٹس پہنا کر اُن  کا ذہنی دباؤ کو کم اور دودھ ..