چور کو 82 سالہ باڈی بلڈر خاتون کے گھر گھسنا مہنگا پڑ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 نومبر 2019 23:52

چور کو  82 سالہ باڈی بلڈر خاتون کے گھر گھسنا مہنگا پڑ گیا
روچسٹر، نیویارک سے تعلق رکھنے والی 82 سالہ بوڑھی باڈی بلڈی ولی مرفی گزشہ ہفتے اپنے گھر میں اکیلی تھیں کہ ایک شخص ان کے دروازے پر آیا۔ اس شخص نے بتایا کہ اسے طبی امداد کی ضرورت ہے براہ مہربانی اس کے لیے ایمبولینس بلا دی جائے۔  ولی مرفی نے ایسا ہی کیا۔ لیکن اسکے بعد انہوں نے دیکھا کہ اجنبی شخص اُن کے گھر آ چکا ہے۔ولی نے  اجنبی شخص کو گھر میں دیکھ کر گھر میں موجود ایک میز اٹھائی اور اجنبی کو دے ماری۔

انہوں نے اتنی زور سے میز ماری تھی کہ اس کے ٹکڑے ہو گئے۔
میز لگنے پر جب اجنبی شخص نیچے گرا تو بوڑھی باڈی بلڈی نے اس کے اوپر چڑھ کر جمپ لگانا شروع کر دئیے۔جمپ لگانے کے بعد ولی مرفی  بے بی شیمپو کی ایک بوتل اٹھا لائی اور اجنبی شخص کے چہرے پر ساری بوتل انڈیل دی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے جھاڑو سے اجنبی شخص کی پٹائی شروع کر دی۔ولی مرفی نے بتایا کہ اس چور نے غلط گھر کا نتخاب کیا تھا۔


جب اجنبی شخص پوری طرح قابو میں آ گیا تو ولی مرفی نے اسے کھنچ کر گھر سے باہر لے جانے کی کوشش  کی لیکن اس شخص کے بھاری ہونے کی وجہ سے یہ کوشش ناکام رہی، حالانکہ ولی مرفی  باڈی بلڈنگ کی تربیت کے دوران 225 پاؤنڈوزن اٹھا لیتی ہیں۔جلد ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کو موقع پر پہنچتے ہی اندازہ ہو گیا کہ   ولی مرفی کی بجائے اجنبی شخص کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔اجنبی شخص شراب کے نشے میں دھت تھا، اس وجہ سے اس پر چوری کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ اجنبی کی پٹائی لگانے پر ولی مرفی کے خلاف بھی مقدمہ نہیں ہوا ہاں اجنبی شخص کے جسم پر پڑنے والے نیل کے نشان کافی عرصے تک اسے ولی مرفی سے  ڈراتے رہیں گے۔


متعلقہ عنوان :