
پیدائشی حاملہ بچی کا سی سیکشن کر کے جڑواں کو الگ کر دیا گیا
امین اکبر
جمعرات 28 نومبر 2019
23:55

مونیکا ویگا نے اپنے حمل کے ساتویں ماہ میں الٹرا ساؤنڈکرایا تو انہیں معلوم ہوا کہ اُن کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہونگے۔ لیکن پیدائش سے پہلے ہی ایک جنین نے دوسرے کو جذب کر لیا۔
کولمبیا سے تعلق رکھنے والی مونیکا کے حمل کو جنین میں جنین یا fetus in fetu کہا جاتا ہے۔ یہ بہت نایاب ہے۔ 2010 کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس طرح کا کیس ہر پانچ لاکھ پیدائش میں سے ایک ہوتاہے۔
اس کیس میں صرف ایک حبل سری (Umbilical cord) اٹزمارا اور اُن کی ماں کے درمیان درست عام طریقے سے جڑی تھی۔ دوسری حبل سری اٹزمارا اور مردہ جنین کے درمیان جڑی تھی۔
(جاری ہے)
اس طرح مردہ جنین طفیلی جڑواں کے طور پر نشوونما پاتا رہا۔
یہ مردہ جنین دل اور دماغ نہ ہونے کے باوجود خطرناک حد تک تیزی سے نشوونما پا رہاتھا۔ اس کا سائز صحت مند بچی کے اندرونی اعضا کے لیے خطرہ تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ ڈاکٹروں کو پہلے ماں کی ہنگامی سرجری کرنا پڑی اور اس کے فوراً بعد صحت مند بچی کی ہنگامی سرجری کر کے مردہ جنین کو نکالا گیا۔طبی جرائد میں اس طرح کے 200 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہت سے کیسز میں تو اس کی تشخیص میں ہی کافی وقت لگ جاتا ہے، جس سے صحت مند بچہ بھی وفات پا سکتا ہے۔
جنین میں جنین کا ایک کیس 17 سالہ بھارتی لڑکی کے ساتھ بھی پیش آیا تھا۔ انہوں نے پانچ سال تک پیٹ میں بڑھتی ہوئی گلٹی کو نظر انداز کیا۔ اس گلٹی نے صرف اُن کے پیٹ میں درد کیا اور اُن کی کھانے کی عادات کو متاثر کیا۔ تاہم جب ڈاکٹروں نے ٹسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ اس گلتی میں کئی دانت، بال، ہڈیاں اور دوسرے انسانی اعضا تھے۔ اس لڑکی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ تقریباً دو دہائیوں سے اپنے طفیلی جڑواں کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔ خوش قسمتی سے ڈاکٹروں نے مردہ جنین کے اعضا کو نکال دیا، جس کے بعد لڑکی بالکل صحت مند ہو گئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.