ایک شخص کے 1.4 ملین ڈالر میں خریدے گیم کے کردار کو دوست نے 552 ڈالر میں فروخت کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 نومبر 2019 23:47

ایک شخص کے 1.4  ملین ڈالر میں خریدے  گیم کے  کردار کو دوست نے 552 ڈالر میں ..

چین میں ایک شخص نے 14 لاکھ ڈالر میں گیم کا  ایک کردار خریدا۔اس شخص کے دوست نے اس کردار کو صرف 552 ڈالر میں فروخت کر دیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کےمطابق ایک شخص نے جسٹس آن لائن نامی ملٹی رول پلے آن لائن گیم کے ایک کردار کو 14 لاکھ میں خریدا۔ اس شخص کے دوست نے یہ کردار 552 ڈالر میں فروخت کر دیا۔اس شخص کے دوست کا کہنا ہے کہ  وہ یہ کردار واپس اپنے دوست کو دینا چاہتے تھے کہ ٹائپنگ کی ایک غلطی کی وجہ سے یہ کردار کسی اور کو فروخت کر دیا۔

(جاری ہے)

دوست، جسے گیم تک رسائی حاصل تھی،  کا  کہنا ہے کہ بہت زیادہ گیمز کھیلنے کی وجہ سے وہ ٹائپنگ کی غلطی کر بیٹھے۔اس کردار کے اصل مالک نے اپنے کردار کے جانے پر اپنے دوست اور گیمنگ کمپنی نیٹ ایز پر مقدمہ کر دیا ۔ یہ کیس اس وقت حل ہوا جب گیمنگ کمپنی نے کردار کی 552 ڈالر کی فروخت کو ختم کردیا تاہم کردار کے اصل مالک  نے نئے خریدار کو 13 ہزار ڈالر بھی ادا کیے۔
اس مقدمے کے ختم ہونے کے بعد سیچوان کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر عوام کے لیے ایک وارننگ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مہنگے گیمنگ کریکٹر نہ خریدیں۔