برف میں ڈھکے آوارہ کتے نے ترک کیے ہوئے بلی کے بچوں کو گرمی پہنچا کر انہیں زندہ بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 دسمبر 2019 23:48

برف میں ڈھکے آوارہ کتے  نے ترک کیے ہوئے بلی کے بچوں کو گرمی پہنچا کر ..

کینیڈا کی ایک دیہاتی سڑک پر راہ گیر اس وقت حیران ہوگئے جب  انہوں نے سڑک پر ایک کتیا کو گرد آلود برف سے ڈھکا پایا۔ راہ گیر نے کتیا کی مدد کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ اس کے نیچے بلی کے بچے ہیں، جنہیں یہ گرمی پہنچا رہی ہے۔
جانوروں کے بچاؤ کے لیے کام کرنے والے ادارے  نے دو سالہ مادہ  مونگرل کو سیرینٹی کا نام دیا ہے۔ یہ کتیا چاٹہام ، اونٹاریو کے دیہاتی علاقے سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

جس وقت سیرینٹی کو دریافت کیا گیا، اس وقت باہر کا درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
پیٹ اینڈ وائلڈ لائف  ریسکیو کی ترجمان نے بتایا کہ سیرنٹی اور ترک کیے ہوئے بلی کےبچوں کو  جانوروں کے تحفظ کے مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس وقت تیس سے زیادہ افراد انہیں اپنانے کے لیے رابطہ کر چکے ہیں۔ ۔ترجمان نے بتایا کہ اگر سیرینٹی نہ ہوتی تو بلی کے بچوں ک اتنی سرد رات میں زندہ رہنا مشکل ہو جاتا۔

برف میں ڈھکے آوارہ کتے  نے ترک کیے ہوئے بلی کے بچوں کو گرمی پہنچا کر ..

متعلقہ عنوان :