
بندروں کو ڈرانے کے لیے کسان نے کتے پر چیتے جیسا پینٹ کر دیا
امین اکبر
منگل 3 دسمبر 2019
23:40

بندروں کے ایک گروہ سے اپنی زمین کا قبضہ چھڑانے کے لیے کرناٹک ، بھارت کے کسان نے ایک انوکھی چال چلی۔انہوں نے اپنے کتے پر چیتے جیسا پینٹ کیا، جس سے کتا چیتے کی طرح دکھائی دینے لگا۔ کسان کو امید تھی کہ بندر اس سے ڈر کر بھاگ جائیں گے اور ایسا ہی ہوا۔
سری کانت گوڈا کا تعلق کرناٹک کے شیواموگا علاقے سے ہیں۔ حال ہی میں وہ عالمی شہ سرخیوں میں نظر آئے تھے۔سری کانت نے اپنے کتے کو بال رنگنے سے والے رنگ سے چیتے کی شکل دی۔انہوں نے پینٹ سے کتے پر سیاہ اور سفید دھاریاں بنا دیں۔اس کتے کا اپنا رنگ بھی سرخ تھا، اس لیے سیاہ اور سفید دھاریوں نے اسے بالکل چیتے کی طرح بنا دیا۔
سری کانت ہمیشہ سے ایک چیتا پالنا چاہتے تھے لیکن چیتے کے روپ میں چھپے اس کتے نے انہیں امید دلا دی کہ وہ بندروں کو بھگا سکیں گے۔
(جاری ہے)
سری کانت نے رپورٹروں کو بتایا کہ انہیں کتے کو چیتا بنانے کاخیال 4 سال پہلے اس وقت آیا جب انہوں نے اترکھنڈ کے دورے میں بھٹکل میں بندروں کو ڈرانے کے لیے ایک کسان کے پاس پلاسٹک کا چیتا دیکھا۔یہ بظاہر بے وقوفانہ نظر آتا تھا، انہوں نے اسے خود سے آزمایا تو انہیں معلوم ہو کہ یہ طریقہ بہت اچھے سے کام کرتا ہے۔اس سے واقعی بندر کافی ڈر جاتے ہیں۔سری کانت کواندازہ ہو گیا تھاکہ پلاسٹک کا چیتا نما گڈا کافی دیر تک بندروں کو بے وقوف نہیں بنا سکے گا۔ اس لیے انہوں نے کچھ اور چیز آزمانے کا سوچا۔
اس سال سری کانت نے نہ صرف اپنے کتے کو چیتا بنا دیا بلکہ اپنے کھیتوں میں اصل چیتے اور اپنے چیتا نما کتے کی تصاویر کے بڑے بڑے پوسٹر لگا دئیے۔کتے پر دھاریا ں بنانے سے اسے نقصان نہیں ہوتا۔ یہ اصل میں بالوں پر لگانے والا رنگ ہے، جو ایک ماہ بعد غائب ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سری کانت کی یہ ترکیب اتنی کارگر ثابت ہوئی ہے کہ بہت سے بھارتی کسانوں نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیاہے۔


مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.