اوستہ محمد ،معروف سندھی ، بلوچی ، سرائیکی کے شاعر گل میر جمالی انتقا ل کر گئے

بدھ 4 دسمبر 2019 23:37

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2019ء) معروف سندھی ، بلوچی ، سرائیکی کے شاعر گل میر جمالی انتقا ل کر گئے تفصیلات کے مطابق مشہور شاعر گل میر جمالی گزشتہ روز قضائے الہیٰ انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ میں علاقائی معتبرین سیا سی سماجی رہنماوئں شاعر، فنکاروں نے شرکت کی، گل میر جمالی کا بخشلانی قبیلہ کے شاخ سے تعلق تھا ، مرحوم بلوچی ، سندھی ، سرائیکی کے مشہور شاعر تھے جن کی شاعری مشہور گلوکاروں نے گائے تھے ۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔