
جاپانی کمپنی لوگوں کو ایک ماہ تک اپنے گھروں میں ہر جگہ فلم بندی کرانے پر رقم کی ادائیگی کرے گی
امین اکبر
بدھ 4 دسمبر 2019
23:49

ہمارے آن لائن ڈیٹا سے بہت سے ٹیکنالوجی کمپنیاں پیسے کماتی ہیں لیکن ایک جاپانی کمپنی کا خیال ہے کہ ہمارے رئیل لائف ڈیٹا سے نہ صرف کمپنیاں بلکہ ہم خود بھی پیسے کما سکتے ہیں۔یہ جاپانی کمپنی لوگوں کے گھروں میں اُن کی ایک ماہ تک ویڈیو ریکارڈنگ کرے گی، اس کے بعد اس ویڈیو کو مختلف کمپنیوں کو فروخت کر دیا جائے گا۔
پچھلے ماہ جاپان کی پلازما انکارپشن نے اس وقت خبروں میں جگہ بنائی جب انہوں نے لوگوں کو ایک معاشرتی تجربے ”پراجیکٹ ایگزو گراف“ کی دعوت دی۔
اس پراجیکٹ کے شرکا اس بات پر راضی ہونگے کہ کمپنی اُن کے گھروں میں ہر جگہ کیمرے نصب کر سکتی ہے۔ یہ کمپنی شرکا کے کمروں،باتھ روم، کچن اور کپڑے بدلنے کی جگہوں پر بھی کیمرے لگائے گی۔ان کیمروں سے ایک ماہ تک مسلسل ریکارڈنگ کی جائے گی۔
(جاری ہے)
ایک ماہ بعد اس ویڈیو کی اس طرح ایڈیٹنگ کی جائے گی کہ اس میں موجود شخص کو پہنچاننا ناممکن ہو جائے۔ اس کے بعد اس فوٹیج کو مختلف کمپنیوں کو فروخت کر دیا جائے گا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ اب تک سینکڑوں افراد اس تجربے میں شریک ہونے کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں۔
پلازما انکارپوریشن کے سی ای او ہیروکی اینو نے کہا کہ کمپنیاں جاننا چاہتی ہیں کہ لوگ باتھ روم سے باہر آنے کے بعد کیا پیتے ہیں یا ٹی وی دیکھتے ہوئے کس پوزیشن میں بیٹھتے ہیں۔ہیروکی اینو کا کہنا ہے کہ لوگوں کی معلومات سے تو سرچ انجنز کی مدد سے پیسے کمائے جا رہے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ لوگوں کی حقیقی زندگی کا رئیل ٹائم ڈیٹا لائف سٹائل سے متعلق بیماریوں اور نئی ادویات بنانے کے لیے کافی اہم ہوگا۔
پلازما انکارپوریشن نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ تجربے میں شریک ہر شخص کو 1 لاکھ 32 ہزار 930 ین (1220 ڈالر ) ادا کرے گی لیکن پھر کمپنی پر تنقید ہوئی کہ علاقے کے غریب لوگوں کا استحصال کر رہی ہے۔ اس پر پلازما نے یہ رقم 2 لاکھ ین یا 1830 ڈالر تک بڑھا دی۔10 نومبر تک 500 افراد اس تجربے میں شمولیت کے لیے اپنے نام درج کر اچکے تھے۔ان میں سے 400 افراد مرد اور100 خواتین ہیں۔ ان کی عمریں 20 سے 30 سال ہے۔ تجربے میں شریک 30 سے 40 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ صرف رقم کے لیے اس تجربے میں شریک ہو رہے ہیں جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہےکہ وہ معاشرے کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے اس تجربے میں شامل ہو رہے ہیں۔
پلازما انکارپوریشن اس تجربے کے لیے 5افراد کو منتخب کرے گی۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر کمپنی شرکا کی تعداد کو بڑھا بھی سکتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.