یہ کمپنی تمباکو نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو 6 اضافی چھٹیاں دیتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 دسمبر 2019 23:52

یہ کمپنی تمباکو نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو 6 اضافی چھٹیاں دیتی ہے

جاپان کی ایک کمپنی اپنے تمباکو نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو 6 د ن کی اضافی چھٹیاں دیتی ہے تاکہ وہ بھی تمباکو نوش ملازمین   کے سگریٹ نوشی کے وقفے کے برابر چھٹیاں حاصل کر لیں۔سی این بی سی کے مطابق  ٹویکیو کی ایک مارکیٹنگ فرم پیالا انکارپویشن نے یہ پالیسی ایک ملازم کی شکایت  کے بعد متعارف کرائی، اس ملازم کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کے وقفے کی وجہ سے پیداواری صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


اس کمپنی کا ٖآفس عمارت کی 29 ویں منزل پر ہے، جس کی ملازم کو تمباکو نوشی کرتی ہوتی ہے، اسے عمارت کے تہہ خانے میں جانا ہوتا ہے۔ سگریٹ نوشی کا وقفہ 15 منٹ کا ہوتا ہے۔اس سے تمباکو نوشی نہ کرنے والے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی تھی۔شکایت سننے کے بعد کمپنی کے سی ای او  ٹاکاؤ اسوکا نے تمباکو نوشی نہ کرنے والے ملازمین کے تنخواہ کے ساتھ 6 اضافی چھٹیوں کا اعلان کیا۔
جاپان میں ایسی کمپنیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو تمباکو نوشی ختم کرنے کے لیے  اقدامات کر رہی ہے۔ تاہم بہت سے بار اور ریسٹورنٹس تمباکو نوشی کی اجازت دیتے ہیں۔ پچھلے سال ٹوکیو کی  شہری حکومت نے 2020 کے اولمپکس کی وجہ سے تمباکو نوشی کے خلاف کافی سخت قوانین بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :