فنکار نے فلوریڈا کے ساحل پر ریت کی حقیقی سائز کی کاروں سے ٹریفک جام کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 5 دسمبر 2019 23:57

فنکار نے فلوریڈا کے ساحل پر ریت کی  حقیقی سائز کی کاروں سے ٹریفک جام ..

فلوریڈا کے ایک شہر کی شہری حکومت کا کہنا ہے کہ  انہوں نے ساحل پر حقیقی سائز کی ریت کی  کاروں سے ٹریفک جام بنایا ہے۔ اس منصوبے پر لینڈرو نے 2 سال کام کیا ہے۔ اس ٹریفک جام کو بنانے کے لیے 299 میٹرک ٹن ریت استعمال کی گئی ہے۔ اس منصوبے پر 1 ملین ڈالر خرچ ہوا ہے۔

(جاری ہے)


میامی شہر نے ارجنٹائن کے  فن کار لینڈرو ارلیچ کو   جنوبی ساحل پر ریت سے  حقیقی سائز کی 66 کاریں اور ٹرک بنانے کاکہا تھا۔


لینڈرو نے ڈبلیو ایس وی این ٹی وی کو بتایا کہ یہ ٹریفک جام کا شاعرانہ ورژن ہے ، اور یہ عوامی مقام پر عوام کے لیے کھلا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ہمارے فطرت اور  سے تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے، یہ بتاتا ہے کہ ہماری بقا کے لیے توازن کتنا ضروری ہے۔
ساحل پر یہ جگہ 15 دسمبر تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :