پہلی ائیر لائن جو اپنی فلائٹس میں پیش کیے گئے کھانوں کو فروخت کرنے کے لیے 100 ریسٹورنٹس بنائے گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 5 دسمبر 2019 23:57

پہلی ائیر لائن جو اپنی فلائٹس میں پیش کیے گئے کھانوں کو فروخت کرنے کے ..

دوران پرواز جہازوں میں پیش  کیے جانے والے کھانوں کو بہت زیادہ لذید نہیں سمجھا جاتا  لیکن ایک ائیر لائن کا خیال ہے کہ لوگ اُن کی پروازوں میں پیش کیے جانے والے کھانوں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور اس کے لیے زمین پر موجود ریسٹورنٹس میں ادائیگی کرنے کو بھی تیار ہیں۔
ائیر ایشیا ، ایشیا کی سب سے بڑی سستی ائیر لائن ہے۔ ائیر ایشیا نے اعلان کیا ہے کہ  وہ اگلے پانچ سالوں میں پوری دنیا میں  100 سے زیادہ ریسٹورنٹ کھولیں گے۔

ان ریسٹورنٹس میں وہی کھانے پیش کیےجائیں گے جو ائیر ایشیا اپنی پروازوں کے دوران پیش کرتی ہے۔اس اقدام سے ائیر ایشیا   ایک لائف سٹائل  برانڈ بن جائے گی۔ائیر ایشیا کا خیال ہے کہ  ریسٹورنٹس میں پیش کیے جانے والے ایشیائی کھانوں  کی وجہ سے لوگ دوسری ائیرلائنز کے مقابلے میں ائیر ایشیا کا انتخاب کریں گے۔

(جاری ہے)


ائیر ایشیا کا پہلا گراؤنڈ ریسٹورنٹ ملایشیا میں کوالالمپور کے ایک شاپنگ مال میں سانتن کے نام سے  کھولا گیا ہے۔

اس  ریسٹورنٹ میں زیادہ تر کھانوں کی قیمت 3 ڈالر ہے۔
ائیر ایشیا اس وقت وہ واحد ائیر لائن ہے جو اپنی پروازوں کے دوران پیش کیے گئے کھانوں کو زمین پر موجود ریسٹورنٹ میں پیش کر رہی ہے۔
ائیر ایشیا کے سی ای او ٹونی فرنینڈس کا  کہنا ہے کہ میرے پاس ایک ائیرلائن ہے، اب  ایک ریسٹورنٹ بھی ہے، ہمارا خواب ہے کہ ایک ریسٹورنٹ ٹائمز سکوائر میں بھی ہو۔

متعلقہ عنوان :