قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے کے باعث کچھ دیر کے لئے معطل رہی

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:19

قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے کے باعث کچھ دیر کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی جمعہ کو ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن چوہدری حامد حمید نے ایوان میں اس وقت کورم کی نشاندہی کی جب اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرکے جاچکے تھے۔ ڈپٹی سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر اجلاس کے صدر نشیں قاسم خان سوری نے کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کردی۔