پولیو مہم کے ابتدائی تین دنوں میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:43

پولیو مہم کے ابتدائی تین  دنوں میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) پولیو مہم کے ابتدائی تین روز میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے،قومی انسدادِ پولیو مہم چوتھے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، سندھ میں 73 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، خیبر پختونخوا میں 54 لاکھ 59 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، بلوچستان میں 21 لاکھ 18 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ اسلام آباد میں 2 لاکھ 89 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 71 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 99 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ اور مسلسل کوششیں جاری ہیں۔رواں ہفتے کی مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور پولیو مہم 19 اکتوبر تک بلا تعطل جاری رہے گی، جنوبی خیبرپختونخوا میں یہ مہم 20 اکتوبر سے منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر دیتی ہے۔انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین اور کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔