پشاور ہائی کورٹ نیتہرے قتل کیس میں2ملزمان کی تین مرتبہ سزائے موت ختم کرکی25سال قید میں تبدیل کردی

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) پشاور ہائی کورٹ نیتہرے قتل کیس میںملزم میر افضل خان عباسی اورمقدر شاہ کی تین مرتبہ سزائے موت کوختم کرکی25سال قید میں تبدیل کردی۔فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ جسٹس لال جان خٹک اورعبدالشکور نے سنایا۔

(جاری ہے)

کھلابٹ ٹائون شپ سیکٹر نمبر3میں تہرے قتل کی واردات ہوئی تھی جس میں ہری پورکی عدالت نے پہلے مقدر شاہ کو تین بارسزائے موت اور میر افضل خان عباسی کو ماڈل کورٹ کے جج خالد محمود نے تین بار سزائے موت کا فیصلہ سنایا جسے میر افضل عباسی نے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور ہری پور کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی جس میں میر افضل عباسی اور مقدر شاہ کے وکلاء عبدالفیاض ایڈووکٹ یاسین اللہ اور جلال ایڈوکیٹس نے تہرے قتل کیس میں دلائل دئیے اورفیصلے کے حوالہ سے مکمل بحث کی جس پرپشاورہائیکورٹ کے جسٹس لال جان خٹک اورعبدالشکورنے دلائل کی روشنی میں ہری پورکورٹس کے فیصلے تین بار سزائے موت کوختم کرتے ہوئے پچیس سال قید کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :